سپریم کورٹ نے آندھراپردیش میں مرغوں کی لڑائی کے مسئلہ پر کوئی تازہ احکام جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔چیف جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرچود پر مشتمل بنچ نے اُس وقت اس
پر احکام جاری کرنے سے انکار کردیا جب یہ کہا گیا کہ آندھراپردیش
ہائی
کورٹ کی اس سلسلہ میں ہدایت پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔جہدکار جی ملوکی کی جانب سے داخل کردہ تازہ عرضی پر سینئروکیل سدھارتھ نے
کہا کہ ریاست میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے احکام پر
ریاستی انتظامیہ کی جانب سے عمل نہیں کیا جارہا ہے۔